کراچی میں سلنڈر پھٹنے سے فلنگ اسٹیشن پر کھڑی بس تباہ، 1 شخص جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں سلنڈر پھٹنے سے فیول اسٹیشن پر کھڑی بس تباہ، 1 شخص جاں بحق
کراچی میں سلنڈر پھٹنے سے فیول اسٹیشن پر کھڑی بس تباہ، 1 شخص جاں بحق

کراچی میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث فلنگ اسٹیشن پر کھڑی ہوئی بس تباہ ہو گئی  ہے جس سے 1 شخص زخمی ہوگیا جو دورانِ علاج چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جہاں سنگر چورنگی کے قریب فلنگ اٹیشن پر کھڑی بس میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دھماکے سے شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوا جبکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: فیکٹری میں سلنڈر پھٹ گیا، 12 افراد جاں بحق

Related Posts