بشریٰ بی بی کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کرادی گئی، جانئے تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ
عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ، فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی ہے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ بشری بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جہاں دونوں 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں دریافت کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی ہے۔

Related Posts