معروف بھارتی بزنس مین رتن ٹاٹا انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بھارت کے معروف کاروباری گروپ ٹاٹا کے سربراہ رتن ٹاٹا علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رتن ٹاٹا ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے، جہاں ان کی حالت تشویش ناک تھی۔

86 سالہ رتن ٹاٹا پیر کے روز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، اس وقت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بڑھتی عمر  اور اس سے متعلق طبی مسائل کے باعث ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جانے ہیں۔

رتن ٹاٹا بھارت کے صنعتی شعبے کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں، وہ 1991 میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے تھے اور وہ 2012 تک اس منصب پر فائز رہے۔

 اس دوران انہوں نے ٹاٹا گروپ کو وسعت دیتے ہوئے دیگر شعبوں میں بھی کاروبار کا آغاز کیا، انہی کی قیادت میں ٹاٹا موٹرز نے ایک ایسی گاڑی بھی متعارف کروائی جسے دنیا کی سستی ترین گاڑی کہا گیا۔

2012 میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بنایا گیا۔

Related Posts