ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

شارجہ: ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے کے میچ میں دلچسپ ہوا، ایک موقع پر میچ سری لنکا کے ہاتھوں میں آگیا تھا مگر آخری وقت میں سری لنکا کی وکٹیں ایک کے بعد ایک گرتی رہیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کی جانب سے ایوئن مورگن قیادت کے فرائض انجام دیئے، جبکہ سری لنکن ٹیم کے داسن شناکا کپتانی کررہے تھے۔

انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے،جوش بٹلر زبردست بیٹنگ کی اور شاندار سینچری بنائی، انہوں نے 101رنز اسکور کئے، کپتان ایوئن مورگن 40سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،آئی لینڈرز کے ہاسارنگا نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا نمیبیا کے خلاف چوتھا میچ، قومی ٹیم جیت کے لئے پر عزم

دوسری جانب مزاحمت کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 137 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ہاسارنگا 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں کوشل پریرا7، اسالانکا 21، فرنینڈو 1، راجہ پاکسے اور شناکا 26.26، چمیرا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts