جتنا خریدنا ہے آج ہی خرید لو؛ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دنیا بھر کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے براہ راست اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی واضح نظر آر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی ہوئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی دیکھی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی ہے

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے گھٹ کر 305,441 روپے ہو گئی ہے، جو صارفین کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 3,964 روپے پر آ گئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کی کمی کے بعد 3,398 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اس کا ریٹ 3,326 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ کمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات اور عالمی معاشی حالات کی عکاسی کرتی ہے، جس پر تاجروں اور صارفین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

Related Posts