جلدی خرید لو ورنہ پھچتاؤ گے؛ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بدھ کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 3,330 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آئے۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 3,54,665 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کے اضافے سے 3,04,068 روپے ہوگئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کے اضافے سے 3,764 روپے ہوگئی۔

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی ٹریژری ییلڈز میں تنزلی نے سونے کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی ٹریژری ییلڈز میں تنزلی نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts