شہریت قانون ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت کا اقوامِ متحدہ کی درخواست پر جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

شہریت قانون ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت کا اقوامِ متحدہ کی درخواست پر جواب
شہریت قانون ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت کا اقوامِ متحدہ کی درخواست پر جواب

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت متنازعہ شہریت قانون پر شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد مسلم کش فسادات کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کو درخواست پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھارتی سپریم کورٹ میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف درخواست دے  دی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ نے اسے اندرونی معاملہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بیرونی عنصر بھارتی اقتدارِ اعلیٰ میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی حالیہ ہندو مسلم فسادات پر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو اس کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

ٹوئٹر پر 3 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی مداخلت تک اس طرح کے واقعات کے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیےتباہ کن ہوں گے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں فسادات کے  نتائج تباہ کن ہوں گے، وزیراعظم

Related Posts