وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا، جو پہلے ہی بدترین مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں کیونکہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کے روز پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ پٹرول پر ڈیلر مارجن 2.10 روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا سالانہ خوراک کا درآمدی بل 9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا

اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی گئی تھی۔

Related Posts