پاکستان فلسطین کے لئے امدادی سامان بھجوائے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان فلسطین کے لئے امدادی سامان بھجوائے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری
پاکستان فلسطین کے لئے امدادی سامان بھجوائے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری

اسلام آباد: فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد حکومت پاکستان فلسطین کے لیے طبی سامان بھجوائے گی۔

ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی وفاقی کابینہ نے توثیق کردی۔ ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دے دی جب کہ تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیارسے متعلقہ ایس آراوز جاری کرنے کی منظوری سمیت الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیاں پاکستان کے راستے کابل بھیجی جائیں گی۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پریادگاری سکہ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخرکردی گئی۔ دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری موخرکرنے سمیت الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری موخرکردی۔اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

Related Posts