ساتھی اداکاراؤں کیساتھ نامناسب رویے پر رنبیر کپور کیخلاف مہم کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

ساتھی اداکاراؤں کیساتھ نامناسب رویے پر رنبیر کپور کیخلاف مہم کا آغاز
ساتھی اداکاراؤں کیساتھ نامناسب رویے پر رنبیر کپور کیخلاف مہم کا آغاز

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ نامناسب رویے پر سوشل میڈیا پر مہم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حال ہی میں خواتین کی جانب سے رنبیر کپور کے خلاف بھارتی سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اس مہم میں خواتین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور کو آنے والے پروجیکٹس اور فلموں سے آؤٹ کیا جائے۔

خواتین کی جانب سے رنبیر کپور کی فلموں کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ لائیو شو میں جو بھونڈا مذاق کیا اُس کے بعد اب اداکار کی پرانی دوست اور دیگر خواتین بھی ان کے منفی رویّے سے متعلق بات کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سائرہ کو کبھی خود سے الگ نہیں سمجھا اور نہ سمجھونگا، بہروز سبزواری

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور خواتین کی عزت نہیں کرتے اور خواتین کے معاملے میں وہ اپنے والد رشی کپور کے نقشِ قدم پر گامزن ہیں۔

معلوم رہے کہ رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈز کی فہرست میں اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما کا نام سرِفہرست ہے اور اِن کو اسٹارز کے ساتھ منفی رویوں کے حوالے بھی وہ خوب شہرت رکھتے ہیں۔

Related Posts