وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں کیا استعفیٰ دینے کا اعلان کرینگے ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Can PM Imran Khan resign today?

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کے استعفے کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آج قوم سے خطاب میں عمران خان وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مبینہ سازشی خط کے حوالے سے مندرجات سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کی اطلاعات پر وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں  اضافہ ہوگیا ہے۔ ایم کیوایم کے وفاقی وزیر فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کو موصول دھمکی آمیز خط کے اندر کیا لکھا ہوا ہے؟

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ حکومت میں  شمولیت اور کراچی اور حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹر لگانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور آج پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

Related Posts