پرسکون ہوں، دوبارہ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ریتھک روشن

تازہ ترین

تازہ ترین

پرسکون ہوں، دوبارہ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ریتھک روشن
پرسکون ہوں، دوبارہ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ریتھک روشن

ممبئی:بالی و وڈ کے ایکشن ریتھک روشن نے کہا ہے کہ پرسکون ہوں، دوبارہ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن کی چند عرصہ قبل اپنی اہلیہ سوزین خان سے دوسری شادی کی افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں تاہم ریتھک دوسری شادی کے حوالے سے صاف انکار کر چکے ہیں۔

ریتھک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 سال بعد دونوں کے درمیان اختلافات کے سبب علیحدگی ہو گئی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

ریتھک روشن اور سوزین خان کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش کے لیے دونوں نے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی فلم ’کابل‘ کی ریلیز سے قبل 2017 میں فلم فیئر سے گفتگو کی۔

ریتھک روشن نے کہا کہ دوبارہ شادی کا خیال ان کے ذہن میں نہیں آسکتا۔ وہ اب خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزین نے ریتھک سے دوبارہ شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ قیاس آرائیاں بند کر دیں، ریتھک کے ساتھ کبھی صلح نہیں ہو گی لیکن ہم ہمیشہ اچھے والدین رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ”پاوری ٹرینڈ“ سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں، کومل عزیز خان

Related Posts