عید پر سیر و تفریح کیلئے مری نہیں جا سکتے؟ ضلعی انتظامیہ نے سخت پابندی عائد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مری کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر مال روڈ سمیت پورے سیاحتی علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ شہریوں اور سیاحوں کی آمد و رفت کو منظم رکھا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں یہ پابندیاں آج سے نافذ العمل ہو چکی ہیں اور 31 مئی تک برقرار رہیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ رش کے دوران صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا اور سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس دوران سیاحتی فیملیز کو مال روڈ سمیت مخصوص علاقوں تک رسائی کی اجازت ہو گی کیونکہ یہ جگہ عید کی تعطیلات میں سیاحوں کی بڑی توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔

مزید برآں ہلڑ بازی، امن عامہ میں خلل ڈالنے، آتشیں اسلحے کی نمائش یا اس کی موجودگی اور پٹاخوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

حکومت نے یہ اقدامات ممکنہ ہجوم، ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے کیے ہیں کیونکہ عید کے دوران بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کے تحت اپنی ذمہ داریاں سختی سے انجام دیں۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں بھی عیدالاضحیٰ کے آغاز کے موقع پر27مئی سے2 جون تک7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

Related Posts