کپتان بابراعظم کو آئی سی سی سے نیا اعزاز مل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نیا اعزاز مل گیا
کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نیا اعزاز مل گیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے نیا اعزاز مل گیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کپتان بابراعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا تھا، جس کی انعامی کیپ انھیں موصول ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں انعامی کیپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بابراعظم نے لکھا کہ محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔

کپتان بابراعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میرا کیریئر تباہ کرنے کے پیچھے مکی آرتھر کا ہاتھ ہے، عمر اکمل کا الزام

قبل ازیں بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے باز بنے، جنہوں نے دو بار لگاتار تین سینچریاں بنائیں۔

Related Posts