کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گاڑیاں چرانے والے پیشہ ور چور کو گرفتار کر کے 2 چوری شدہ گاڑیاںاور ایک عدد پستول بمعہ 3 گولیاں برآمد کر لیں۔
سی آئی اے کے اے وی ایل سی سیل نے پیشہ ور ملزم غلام مصطفیٰ عرف منشی خان ولدخدا بخش کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد سوزوکی ہائی روف کار نمبرNO. U-5445جس کا مقدمہ FIR No.465/2020 U/S 381/Aتھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج تھا۔
دوسری گاڑی سوزوکی مہران کار نمبر No. ABD-467جس کی گمشدگی کا مقدمہ FIR No.375/2020 u/s 381تھانہ عزیز بھٹی میں درج تھاوہ بھی برآمد کی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








