امریکی ریپر کارڈی بی کی پراسرار ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Cardi B’s cryptic video sparks talk of new album announcement online
Pitchfork

گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی ریپر کارڈی بی نے ایک نئی اور پراسرار ویڈیو کے ذریعے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس کے بعد مداحوں کے درمیان ان کے دوسرے البم کی ممکنہ ریلیز کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

یہ ویڈیو 22 جون کو کارڈی بی نے اپنی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جس نے ان کے مداحوں کو حیرت اور جوش سے بھر دیا ہے۔

ویڈیو میں کارڈی بی ایک سیاہ لباس میں ایک بالکونی پر کھڑی دکھائی دیتی ہیں، جہاں اُن کے اردگرد سیاہ کوے اُڑ رہے ہوتے ہیں، جو منظر کو پُراسرار اور ڈرامائی بناتے ہیں۔

اُن کی منفرد اسٹائلنگ، چھوٹے بال اور میچنگ میک اپ اُن کی شخصیت کو مزید جاندار بناتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک طاقتور وائس اوور کے ذریعے کارڈی بی کہتی ہیں کہ سات سال اور وقت آ چکا ہے۔ سات سال محبت، زندگی اور نقصان کے، میں نے اُنہیں مہربانی دی، اب جہنم دوں گی۔

 

وہ مزید کہتی ہیں کہ طاقت دی نہیں جاتی، چھینی جاتی ہے، میں واپس نہیں آئی، میں اُس سے آگے ہوں، میں تمہاری ولن نہیں، تمہاری کرما ہوں۔

ویڈیو کے ساتھ دیا گیا کیپشن بھی کافی توجہ حاصل کر رہا ہےکہ وقت ختم۔ کل ایک اعلان ہونا ہے۔ اس جملے نے شائقین کو مزید تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

مداحوں نے فوری طور پر اس ویڈیو کو کارڈی بی کے دوسرے البم کی ریلیز سے جوڑ لیا ہے جس کا انتظار وہ کئی برسوں سے کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ کارڈی بی کا پہلا البم سال 2018 میں ریلیز ہوا تھا، جسے گریمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

حال ہی میں کارڈی بی نے اپنا نیا سنگل آؤٹ سائیڈ ریلیز کیا ہے جس کے بعد البم کی افواہیں مزید زور پکڑ گئی ہیں۔ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصروں کا طوفان آ گیا ہے۔

Related Posts