گھروں میں بچھائے جانے والے قالین بچوں کی زندگی کیلئے خطرہ قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں کی زندگی
(فوٹو: ایم اسٹیم ایڈمنٹن)

برمنگھم: حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گھروں میں بچھائے جانے والے قالین بچوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کو بیمار کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ تحقیق کے بعد ماہرین کا ماننا ہے کہ قالین مائیکرو پلاسٹک کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں جن سے بچے خاص طور پر متاثر ہوسکتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کی زندگی کیلئے یہ قالین اس لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں کہ ان کا مدافعتی نظام ابھی مکمل نہیں ہوا ہوتا جو عمر کے ساتھ پنپتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ بچیوں کے مقابلے میں بچے زیادہ تیزی سے سانس لیتے ہیں، اس لیے قالین سے پیدا ہونے والے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات انہیں زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جن گھروں میں یہ قالین بچھائے جاتے ہیں، ان کے مقابلے میں کارپٹ کے بغیر گھر مائیکرو پلاسٹک سے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔

دورانِ تحقیق یہ مشاہدہ کیا گیا کہ کچھ مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی پھیپھڑوں کی بافتوں میں داخل ہوجاتے ہیں۔ جدید قسم کے قالین سے پرانا ہونے اور دھلائی کے بعض طریقوں کے باعث مائیکرو پلاسٹک ذرات کا اخراج ہوتا ہے جو گھر کی اندرونی فضا کو غیر صحت بخش بناتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق چھوٹے بچے بڑوں کے مقابلے میں مائیکرو پلاسٹک سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں اور جن لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو، وہ مائیکرو پلاسٹک ذرات کے باعث سانس رکنے سمیت دیگر خطرات کا شکار ہوسکتے ہیں جو ان کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

Related Posts