ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے بعد قاتل کی فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے جس کی مدد سے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ویڈیو میں قاتل، جس کی شناخت “کاکا” کے نام سے ہوئی ہے، گلی سے بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے پیر کی شام 5 بجے ثنا یوسف کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے اور فائرنگ کے بعد وہ فرار ہو کر فیصل آباد پہنچا جہاں رات گئے اسے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کا مقتولہ کے ساتھ ذاتی تعلق تھا اور قتل کی وجہ ذاتی رنجش بنی۔ ملزم نے خود کو ثنا یوسف کا دوست قرار دیا ہے اور واقعے کی رات وہ بطور مہمان ان کے گھر آیا تھا۔ فائرنگ کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

Related Posts