سی ڈی اے نے سیکٹر جی نائن ٹو میں سرکاری فلیٹس کے باہر غیرقانونی تعمیرات مسمارکردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

CDA demolish illegal structures outside government flats

اسلام آباد:کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی شعبہ انفورسٹمنٹ کےڈی جی لائق احمد زمان کےاحکامات پر سرکاری فلیٹس کےباہر غیرقانونی تعمیراتی کمرے مسمار کردیئے گئے۔

ذرائع کےمطابق جی نائن ٹو حیدری مسجد کے قریب سرکاری فلیٹس کےباہر غیرقانونی کمرے بننے کی اطلاع موصول ہوئیں جہاں ذرائع نے نشاندہی کرواتے ہوئے بتایا کے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا سپروائیزر اپنےسرکاری گھرکے باہر غیرقانونی طور پر کمرے تعمیر کروا رہاہے جہاں فوری طور سیکٹر مکینوں کی شکایات پر ڈی جی انفورسٹمنٹ لائق احمدزمان کو شکایات پیش کیں ۔

جہاں ڈی جی انفورسٹمنٹ نےفوری شکایات کےازالا کی یقین دہانی کروائی اور آج صبح انفورسٹمنٹ کی ٹیم انسپکٹر عثمان لاشاری اور دیگر عملے کےہمراہ کو متعلقہ غیرقانونی کمروں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری گرانےکےاحکامات جاری کردئیے ۔

سپرپرستی انسپکٹر عثمان لاشاری کی زیر سرپرستی انفورسٹمنٹ ٹیم فوری کارروائی کی اورفوری طور موقع پر پہنچ کرمتعلقہ غیرقانونی کمرے گرادئیے اسکےعلاوہ مزید جی ایٹ میں بھی چند غیرقانونی کمروں کی اطلاعات ٹیم کو موصول ہوئیں تاہم وہاں پر عملے نےکارروائی کرتےہوئے غیرقانونی کمروں کو زمین بوس کردیا ۔

ڈی جی انفورسٹمنٹ لائق احمدزمان نے کہاکہ کسی کو سرکاری فلیٹس کےباہر کچی آبادیوں اوردیگرایریاز میں غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔

شہریوں اور میڈیاکی حقیقت پرمبنی شکایات پر فوری ایکشن اور آپریشن کویقینی بنایاجائیگاجس پر کسی سفارشات یادیگر مداخلت کوقابل قبول نہیں کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 2 اراکینِ اسمبلی پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا سنگین الزام، عوام سراپا احتجاج

انہوں نےکہا کےادارہ شہریوں اور میڈیا کابےحد مشکور ہےجو سرکاری فلیٹس کےباہر غیرقانونی تعمیرات تجاوزات جوکہ سرکاری اراضی پر قائم کی جاتی ہے اسکی نشاندہی ادارہ ھذا کےاعلیٰ افسران اور عملےکو کرواتےہیں کیونکہ یہ سلسلہ جاری رہےگا توہی ہم اپنے شہر اسلام آباد کوسرسبزوشاداب بنانےمیں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Related Posts