اسلام آباد:اسلام آباد کے مشہور و معروف علاقے بنی گالا میں سرکاری زمین 300 کنال پر قبضہ مافیا نے سی ڈی اے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ کرکے زمین بیچ ڈالی ہے،یہ زمین اسلام آباد کے چڑیا گھر کے لیے مختص کی گئی تھی اور یہ زمین موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائشگاہ کے قریب واقع ہے۔
مقامی شخص طالب حسین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سخی محمد اور ربنواز بنی گالہ بھی قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں ان دونوں اشخاص نے مل کر 300 کنال اراضی جو سی ڈی اے نے اسلام آباد چڑیا گھر کے لئے مختص کی گئی تھی اس پر سی ڈی اے کے افسران گرد اور پٹواری تحصیلدار سے ملی بھگت کر کے زمین پر پہلے قبضہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








