اسلام آباد میں اربوں روپے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ پر سی ڈی اے افسران کی طلبی

تازہ ترین

تازہ ترین

CDA officers summoned for fake allotment of plots in Islamabad

اسلام آباد :اربوں روپے مالیت کے سیکڑوں پلاٹوں کی جعلسازی کے ذریعے بوگس الاٹمنٹس پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 13 افسران کے طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ لینڈ و بحالیات اور ریونیو سے متعدد بار طلبی کے باوجود بوگس الاٹمنٹس کا ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے سمن جاری کیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک سال سے زائد عرصہ میں اربوں روپے مالیت کے سیکڑوں پلاٹوں  کی جعلسازی کے ذریعے بوگس الاٹمنٹس کا ریکارڈ ایف آئی اے کی جانب سے متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود فراہم نہ کرنے پر ایف آئی اے نے 13افسران و ملازمین کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جعلسازی میں ملوث افسران اورملازمین کے خلاف کارروائی سے اجتناب سمیت بوگس فائلوں کو منسوخ کرنے اور ثابت شدہ جعلسازی پر کارروائی نہ کرنے سے کاروباری حلقوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:زراج ہاؤسنگ اسکیم کا پلان منظور،سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

سی ڈی اے پر اعتماد کرنے والے سرمایہ کار دو نمبر پلاٹوں کی بھرمار کے باعث بداعتمادی کا شکار ہوگئے ہیں ،سی ڈی میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران گزشتہ تاریخوں پر سیکٹر ڈی تیرہ،آئی بارہ، آئی چودہ ،آئی الیون ، آئی ٹین اور جی ٹین میں متبادل پلاٹ سمیت الاٹمنٹ کی چوری پکڑے جانے کے بعد ریکارڈ ضبط کرنے والی کیپٹل ڈویلپمنٹ انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے۔

Related Posts