سی ڈی اے ریفرنڈم: مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے 6427 ووٹ لے کر میدان مارلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ڈی اے ریفرنڈم: مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے 6427 ووٹ لے کر میدان مارلیا
سی ڈی اے ریفرنڈم: مزدور یونین چوہدری یٰسین گروپ نے 6427 ووٹ لے کر میدان مارلیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ نے میدان مار لیا،ریفرنڈم میں چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے 6427ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان پھول نے 3863ووٹ حاصل کیے۔

جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا،مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے اور مزدور دشمن ٹولے کا سی ڈی اے کے غیور ملازمین نے صفایا کر دیا ہے۔

چوہدری محمد یٰسین کا کہنا تھا کہ اب ان شاء اللہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے اور ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کروائی جائے گی۔

ریفرنڈم میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سی ڈی اے لیبریونین امان اللہ گروپ نے 23 ووٹ لیے ہیں جبکہ سی ڈی اے سٹاف یونین نے 35 ووٹ لے کر امان اللہ گروپ کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈائریکٹوریٹ کالج میں گریڈ 19 کے جونیئر افسر نے گریڈ 20 کے سینئر افسر کو ہدایات دینا شروع کردیں

Related Posts