وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے نے گزشتہ دنوں آگ کی لپیٹ میں آنے والے شہرِ اقتدار کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹر سینٹورس مال کو راتوں رات سیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے رات گئے سینٹورس مال سے گارڈز اور انتظامیہ کو پولیس کی مدد سے باہر نکال دیا جبکہ بلڈنگ پر سیل کیے جانے کا نوٹس بھی چسپاں کیا گیا۔
سارہ انعام کیس: شاہنواز امیر کا اعتراف جرم، طلاق کا بھی دعویٰ
نوٹس کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے حکم سے سینٹورس مال کی عمارت غیر موافق استعمال کے باعث سیل کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی سینٹورس مال میں خوفناک آتشزدگی کے بعد عمارت سیل کردی گئی تھی۔
چند روز بعد اسلام آباد انتظامیہ نے عمارت ڈی سیل کردی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمارت کو ڈی سیل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عمارت سیل کرنے کیلئے پولیس کی نفری گزشتہ شب پہنچی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کے دوران گفتگو کی کوشش کی جن کو شہباز شریف نے بولنے کی اجازت نہیں دی۔
اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹارس کو سیل کر دیا گیا،چاروں اطراف خاردار لگا دی گئیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ #centaurus pic.twitter.com/Ohg0rmERDq
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 6, 2022
ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سی ڈی اے افسران کی ٹیم اور مقامی پولیس نے سینٹورس مال پر چھاپہ مارا اور گارڈز سمیت انتظامی اسٹاف کو باہر نکالا، جس کے بعد بلڈنگ کو سیل کیا گیا۔

اکتوبر کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی زیرِ ملکیت سینٹورس شاپنگ مال میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگ گئی تھی، سردار تنویر الیاس کے ترجمان نے آگ کا الزام وفاقی حکومت پر عائد کیا تھا۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا عثمان نے دعویٰ کیا کہ سینٹورس مال میں آتشزدگی سازش کے نتیجے میں لگی جس کے پیچھے وفاقی حکومت تھی تاکہ سردار تنویر الیاس کو نشانہ بنایا جاسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








