سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی: عاصم سلیم باجوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی: عاصم سلیم باجوہ
سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی: عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔جس پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا، منصوبے پر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

عاصم سلیم باجوہ نے مزید بتایا کہ پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے، پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک دو رویہ کرنا بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہوگی، ایم ایل ون کی منظوری سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بڑا سنگ میل ثابت ہو گا اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

Related Posts