اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پیر کو انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم (سی ای آر ایس) کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سی ای آر ایس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام صوبوں کے کمپیوٹرائزڈ انتخابی نظام میں بہتری لانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر ایم آئی ایس بابر ملک نے سی ای آر ایس سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جو ووٹرز کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کو مرتب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اجلاس میں ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو نئے ووٹرز کی رجسٹریشن، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل میں شفافیت لا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام اراکین اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس سلسلے میں تجاویز کا خیر مقدم کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








