کراچی: آقائے دو جہاں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن منانے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں مکمل ہوگئیں۔
سرکار دو جہاں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں ملک میں چھوٹے بڑے جلوس و ریلیاں برآمد ہوں گے اور میلاد کی محافل اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک کے بڑے شہر جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، اسلام آباد و دیگر میں فضائیں رنگ و نور میں نہلادی گئی ہیں، گلی گلی کوچا کوچا سجا دیا گیا ہے۔
عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے گلیوں، محلوں اور گھروں کو سجایا جارہا ہے، گلیوں اور بازاروں میں معمول سے زیادہ رش دیکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:عید میلاد النبی کے موقع پر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
سرکار دو جہاں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نعت خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ لنگرو نیاز کی بڑے پیمانے پر تقسیم بھی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








