جیل کا نام سنتے ہی انسان کے ذہن میں ایک بھیانک تصور ابھرتا ہے اور جب بات جیل جانے کی ہو تو انسان کسی بھی قیمت پر اپنی آزادی چھوڑ کر جیل کی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں ہوتا کیونکہ جیل کا تصور بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے۔



جیل جانے کے تصور سے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوئے جاتے ہیں لیکن کراچی کی سینٹرل قیدیوں کیلئے ناصرف ایک بہترین اصلاحی مرکز کا کام کررہی ہے بلکہ یہاں آنے والے قیدیوں کو شاندار سہولیات اور دوبارہ نئے سرے سے زندگی کا آغاز کرنے کیلئے تمام تر مواقع بھی مہیاکئے جارہے ہیں۔

52 ایکڑ رقبہ پر مشتمل سینٹرل جیل کراچی میں 24سو قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن اس وقت یہاں 6 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں اور قیدیوں کو صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا مہیا کرنے کے علاوہ قیدیوں کو مختلف علوم سکھائے جاتے ہیں اور ہنر مندبنانے کیلئے مختلف عملی کاموں کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








