جامعہ معھد الخلیل کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں تقریب کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

جامعہ معھد الخلیل کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں تقریب کا انعقاد
جامعہ معھد الخلیل کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں تقریب کا انعقاد

کراچی: معروف دینی درسگاہ جامعہ معھد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں المہرجان الأدبی کے عنوان سے عربی زبان میں سالانہ منفرد ادبی اور عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں وطن عزیز پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان ؒکے بھتیجے انجینئر طاہر خان، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مولانا مفتی نعمان نعیم، جامعہ فاروقیہ فیز 2 کے استاذ الحدیث اور شعبہ تخصص عربی کے نگران مولانا عبد اللطیف طالقانی،معروف دینی مدارس کے اساتذہ وطلبہ کرام کے علاوہ مختلف طبقہائے روزگار سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں جامعہ معھد الخلیل شعبہ عربی و نظامی کے طلبہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خانؒ کی سیرت وخدمات بالخصوص پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کے بے نظیر اور مخلصانہ کردار کے بیان پر مشتمل علمی وتاریخی خاکے، انٹرویو، خبرنامہ جیسی مختلف دلچسپ سرگرمیاں پیش کی گئیں۔

تقریب میں آل کراچی بین المدارس ہونے والے عربی تحریر کے فی البدیہہ مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور اس مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب عالم کو 20,000 دوسری پوزیشن والے کو 15,000 جبکہ تیسری پوزیشن والے کو 10,000 کے نقد انعامات کے علاوہ طلبہ اور اساتذہ کرام کو مختلف انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

مزید پڑھیں: نور حمزہ اسلامک کالج کے طالبعلم محمد اسجد نعمان کی ایم اےاردومیں پہلی پوزیشن

جامعہ معھد الخلیل الاسلامی کے مہتمم مولانا محمد الیاس مدنی نے اپنے عربی خطاب میں تقریب کے اہداف بتاتے ہوئے کہاکہ تقریبات کے انعقاد کا اصل مقصد ایسے رجال کار کو پیدا کرنا ہے جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ہوں جن کو اسلام اور قوم و ملت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو اور علمی گہرائی اور علم کے حصول کے لئے مسلسل کوشاں رہتے ہوں، تقریب کا اختتام جامعہ معھد الخلیل الاسلامی کے مہتمم مولانا محمد الیاس مدنی کی دعاسے ہوا۔

Related Posts