اسلام آباد : چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد اور نئے آنے والے میئر پیر عادل شاہ کے درمیان شعبہ ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر کے لیے اپنا خاص آفیسر لانے کے لیے آپس میں جنگ چھڑگئی۔
وفاقی ترقیاتی ادارہ شعبہ ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کی سیٹ پچھلے کئی دنوں سے خالی ہے اور کام کے لیے آئے ہوے عوام ڈی ایم اے دفتر کا چکر لگانے کے بعد ڈائریکٹر کی خالی سیٹ دیکھ کر واپس جانے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایم اے اسٹاف و عملہ کچھ گھروں سے نہیں آتا اور جو آتے ہیں وہ ہیٹر کے آگے بیٹھ کر عوام کو ڈائریکٹر کے نہ ہونے کا عذر پیش کرکے ٹل دیتے ہیں۔
میئر اسلام آباد پیر عادل شاہ نے پچھلے دنوں اپنی پاور استعمال کرتے ہوے شعبہ ڈائریکٹوریٹ ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) علی اصغر احمد کا تبادلہ کرکے نئے آنے والے ڈائریکٹر عامر شہزاد کا لیٹر جاری کردیا جو کہ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو سخت ناگوار گزرا۔
چیئر مین سی ڈی اے نے ڈی ایم اے ڈائریکٹر علی اصغر احمد کو سیٹ نہ چھوڑنے کا آرڈر جاری کیا جس کی بنا پر نہ ہی ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سیٹ تاحال خالی ہونے کے ساتھ ساتھ نئے اور پہلے والے ڈائریکٹر کا انتظار کر رہی ہے،عوام ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سیٹ خالی کا دیدار کرنے کے بعد گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔