چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

Chairman SECP tests positive for coronavirus

اسلام آباد :سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ٹیسٹ مثبت آگیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا،گھر سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر روزکے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کاتناسب تین فیصد سے زیادہ تھاجو اب تک سب سے بلند ترین شرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر صرف اسی صورت میں قابو پایا جاسکتا ہے جب لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں:کورونا میں شدت، مارکیٹیں بند، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی ہوگا

دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کی وجہ سے ملک کے تمام بازار ، شاپنگ مالز ، ریستوران اور شادی ہال آج سے رات 10 بجے تک بند رہیں گے۔

Related Posts