چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلیا نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلین ٹیم ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مارنس لبوشین، ایلکس کیری، گلین میکسویل، شان ایبٹ/بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس، ایڈم زیمپا اور اسپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، جو روٹ، ہیری بروک، جوس بٹلر، لیام لیونگسٹون، بریڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کی ون ڈے پچز عام طور پر بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں۔ حالیہ ٹرائی سیریز میں یہاں دو میچز کھیلے گئے، جن میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 330 رنز بنا کر میچ جیتا جبکہ ایک اور میچ میں 305 رنز کا ہدف صرف چھ وکٹوں کے نقصان پر اور آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا گیا۔

آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی میں سخت چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ان کے اسکواڈ سے پانچ اہم کھلاڑی باہر ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹیم کو اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں نئے سرے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔

آسٹریلیا کے تین اہم فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اور مچل اسٹارک اس میچ میں دستیاب نہیں ہیں۔یہ تینوں بولرز آسٹریلیا کی عالمی کرکٹ میں کامیابیوں کا اہم حصہ رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو ایک غیر آزمودہ بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور اپنے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔

Related Posts