چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ آج راولپنڈی میں آمنے سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

Champions Trophy: Bangladesh to face New Zealand in Rawalpindi today

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ آج راولپنڈی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چھٹے میچ میں مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کو دبئی میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے کراچی میں افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

آج کے میچ میں کامیابی نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی جبکہ بھارت پہلے ہی دبئی میں پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، وِل یَنگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، ناتھن اسمتھ، میٹ ہنری، وِل او رورک پر مشتمل ہوگی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں تنزید حسن، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہریدوئی، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، مہدی حسن مرزا، جاکر علی، رشاد حسین، تنزیم حسن شکیب، تسکین احمد، مستفیض الرحمان شامل ہونگے۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 45 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں نیوزی لینڈ نے 33 جبکہ بنگلہ دیش نے 11 میچز جیتے ہیں، جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ دسمبر 2023 میں ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 32 ویں اوور میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Related Posts