طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپوٹ جاری کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپوٹ جاری کردی گئی
طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپوٹ جاری کردی گئی

لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپوٹ طویل عرصے کے بعد جاری کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی پھندہ لگی لاش گزشتہ سال 24 نومبر کو ہاسٹل کے کمرے سے ملی تھی۔ جس کی رپورٹ اب جاری کی گئی ہے۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق طالبہ نوشین کاظمی کے کپڑوں، جسم اور ملنے والی رسی سے کسی اور کا ڈی این اے حاصل نہیں ہوسکا، رپورٹ کے مطابق کمرے،کپڑوں اور رسی سے ملنے والے بال بھی ڈاکٹر نوشین کے ہی ہیں۔

مزید پڑھیں:نوشین کاظمی: دوسری میڈیکل طالبہ کی پراسرارہلاکت، حقیقت کیا ہے ؟

چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپورٹ جوڈیشل انکوائری کرنے والے جج کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

Related Posts