پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت رمضان سہولت بازاروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اتوار کے روز کیماڑی کے علاقےتارا چند روڈ پر رمضان سہولت بازار لگایا گیا۔ بازار میں آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں، کپڑے، جوتے سمیت تمام اشیائے ضروریہ کے اسٹال لگائےگئے۔ بازار میں شہریوں کو تمام اشیاءخصوصی ڈسکاؤنٹ پرفروخت کی گئیں۔
مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ عام عوام بالخصوص خط غربت سے نیچے دبے ہوئے عوام فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے اضافے نے عوام کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ کیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، گھی سمیت دیگر روز مرہ کے استعمال کی اشیاءغریب اور متوسط طبقہ بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے۔ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا ادراک ہی نہیں۔ حکمران مہنگائی اور قیمتوں کو کنٹرل کرنے کے بجائےراشن پیک دے کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عوام کو بھیک کی نہیں بلکہ سہولت کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کو مہنگائی کے توڑ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب و متوسط طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔
پاکستا ن مرکزی مسلم لیگ ملک میں واحد سیاسی جماعت ہے ۔جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کےلیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کررہی ہے۔ہمارے عوامی سہولت منصوبے عوام کےلیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








