چہلم امام حسینؓ، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

چہلم امام حسینؓ، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
چہلم امام حسینؓ، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے جلوسوں کی سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؓ پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین ؓکے جلوس، راستوں اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:چہلم کے موقع پر دو دن کیلئے ڈبل سواری بند، حکم نامہ جاری

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاک فوج سیلابی صورتحال کے دوران فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ چہلم سکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی۔

Related Posts