وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے۔
کراچی ائیرپورٹ پر سندھ حکومت کی جانب سے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے اور ائیرپورٹ سگنل کے باہر کھڑے کارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








