کراچی میں موسلا دھار بارشیں، وزیراعلی سندھ کا ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ شہر کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں موسلا دھار بارشیں، وزیراعلی سندھ کا ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ شہر کا دورہ
کراچی میں موسلا دھار بارشیں، وزیراعلی سندھ کا ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ شہر کا دورہ

کراچی: شہر قائد میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سندھ حکومت کی مشینری نہ ہونے کے برابر ہے جس کے سبب شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعلی سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کئے۔

شہر میں شدید بارشوں کے باعث اہم شاہراہیں زیر آب آچکی ہیں، انتظامیہ نے عوام کو گھروں میں محصور کر دیا۔ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد ہر سڑک پر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، سال 2020 کی یاد تازہ ہو گئی۔ شہر سے سڑکیں غائب، اتنا پانی ہے کہ لہروں کی شکل اختیار کر گیا۔شارع فیصل ہو یا ڈیفنس کلفٹن صدر، شہر کے ہر علاقے میں بدترین صورت حال ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں رات بھر بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،3افراد جاں بحق

سپر ہائی وے پر پانی کے باعث اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سعدی ٹاؤن میں فلڈ کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

Related Posts