وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں کورونا کے 1493 کیسز کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Minister Usman Bazdar confirms 1493 Corona cases in Punjab

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھرمیں کورونا کے 1493 کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیلوں میں سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے 651 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز کوٹیکنالوجی کے استعمال سےٹریس کرکےٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف اور ن لیگ کے درمیان راشن کی تقسیم پر لفظی جنگ شروع

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 31 سو سے بڑھ چکی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جاسکتی ہے۔

Related Posts