کراچی:سردیوں کا موسم ہو تو جسم کو گرم رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس سرد موسم میں جب ہم بازار میں جاتے ہیں تو شہری چکی سے بنے گڑھ والے لڈو، مونگ پھلی کے لڈو خرید رہے ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان اقسام سے تیار کردہ اشیاء کا جسم پر گرم اثر ہوتا ہے اور سردیوں میں اسے کھانا مفید سمجھا جاتا ہے۔ انہیں استعمال کرکے ہم مختلف قسم کی سردیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
تل کے بیج اور گڑ سے تیار کی جانے والی اشیاء بر صغیر پاک و ہند کے بیشتر حصوں میں ہمیشہ سے پسندکی جاتی ہیں،تاہم پچھلی چند دہائیوں میں اس طرح کی مٹھاس سے بھری مٹھائیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

تقریباً 35 سالوں سے کراچی کے علاقے دھوراجی میں مٹھائی کی دکان چلانے والے دکاندار نے بتایا کہ ان کا کاروبار سردیوں میں بہت زیادہ تیز ہوجاتا ہے، وہ لذت سے بھرپور چکی بیچتے ہیں، جنہیں عوام بہت پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چکی، تل کے لڈو، بھنے ہوئے چاولوں کے لڈو اور پاپ کارن لڈو تیار کئے جاتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








