کراچی: اداکارہ میرا نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی مرض کے دوران بچوں کو اسکول نہیں بھیجا جانا چاہئے۔
میرا کاکہنا ہے کہ امریکہ سے واپس آنے کے بعد سے بہت محتاط ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں لوگوں سے دوری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی، حکومت کو کورونا کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور کسی قسم کی بیماری نہیں ہے تاہم مجھے لگتا ہے کہ کچھ لوگوںکو مجھے بیمار دیکھنے کی خواہش ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ وہ حکومت کی شجر کاری مہم میں حصہ لیں گی۔
کورونا کے حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ایسے میں بچوں کو اسکول بھیجنا ٹھیک نہیں ہے، اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔