چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو افسوسناک قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

چین نے پاک بھارت کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے  کہ امن کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان نے بھارت کے پاکستان پر حملے افسوسناک ہیں،  دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

چائنا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اورہمیشہ رہیں گے اس لیے دونوں امن کے لیے کام کریں۔

لین جیان نے دونوں ممالک کے حکام کو صبر و تحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال پیچیدہ نہ ہونے دیں۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو سخت جواب دینے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے جارحیت کی اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا، پاکستانی افواج اس وقت بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

Related Posts