چین نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ اس نے گزشتہ سال بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق انجینئرز نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس تنازع کے دوران تکنیکی مدد فراہم کی، جس میں ایک چینی ساختہ لڑاکا طیارے نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کو مار گرایا تھا۔
بھارت کے ساتھ اس جنگی صورتحال کے دوران ایک چینی ساختہ فائٹر جیٹ نے بھارت کے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے کو تباہ کیا تھا۔
جمعرات کے روز چین کے سرکاری نشریاتی ادارے CCTV نے ژانگ ہینگ کا ایک انٹرویو نشر کیا، جو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (AVIC) کے چینگڈو ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انجینئر ہیں۔ یہ ادارہ چین کے جدید لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (ڈرونز) کے ڈیزائن میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ژانگ نے گزشتہ مئی کے دوران ہونے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کی تھی۔
پاکستان کی فضائیہ چینی ساختہ J-10CE طیاروں کا بیڑا چلاتی ہے، جنہیں AVIC کا ایک ذیلی ادارہ تیار کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ان طیاروں میں سے ایک نے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل (Rafale) جنگی طیارہ مار گرایا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی چینی ماڈل (طیارے) کے بارے میں دشمن کے طیارے کو گرانے کی اطلاع ملی اور یہ پہلا موقع تھا کہ جب ایک رافیل طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








