چین نے کروز بحری جہاز تیار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

چین نے کروز بحری جہاز تیار کرلیا
چین نے کروز بحری جہاز تیار کرلیا

چین دنیا کی لگ بھگ ہر چیز خود بنانے کی اہلیت رکھتا ہے، چین نے اب پہلی بار چینی ساختہ کروز بحری جہاز بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کا پہلا کروز بحری جہاز یکم جنوری 2024 کو اپنے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔

چین کا کروز بحری جہاز شنگھائی سے 6 روزہ سفر پر روانہ ہوگا جس دوران وہ جنوبی کوریا کے Jeju island اور جاپان کے مختلف شہروں میں جائے گا۔

یہ کروز شپ 323 میٹر لمبا ہے اور اس کے 2125 کمروں میں 5246 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔اس کروز جہاز کو چائنا اسٹیٹ شپنگ کارپوریشن اور Carnival نامی کمپنی نے مل کر تیار کیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں سونے کے ذخائر نکل آئے

16 عرشوں پر مشتمل بحری جہاز میں 22 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ڈیوٹی فری شاپس، تھیٹرز اور دیگر متعدد سہولیات بھی اس کا حصہ ہیں۔

Related Posts