چین نے ایشیائی تہذیب و ثقافت پر 6 ٹکٹس جاری کردئیے، موہنجو ڈارو تہذیب بھی شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

چین نے ایشیائی تہذیب و ثقافت پر 6 ٹکٹس جاری کردئیے، موہنجو ڈارو تہذیب بھی شامل
چین نے ایشیائی تہذیب و ثقافت پر 6 ٹکٹس جاری کردئیے، موہنجو ڈارو تہذیب بھی شامل

بیجنگ: وطنِ عزیز پاکستان کے ہمسایہ ملک چین نے ایشیائی تہذیب و ثقافت پر 6 ٹکٹس جاری کیے ہیں جن میں موہنجو ڈارو کی تہذیب بھی شامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ حال ہی میں چین نے 6 اسٹیمپس جاری کیں جن کا موضوع ایشیائی تہذیب رکھا گیا ہے۔

پیغام میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ موہنجو ڈارو یونیسکو کی طرف سے پاکستان میں موجود ایسی تہذیب ہے جسے عالمی ثقافت قرار دیا گیا جس میں پہلی عظیم ترقی یافتہ تہذیب بھی شامل ہے۔

چینی سفارت خانے نے کہا کہ وادئ مہران کی تہذیب 5000 سال قبل زمین پر آباد تھی جسے چینی حکومت نے حالیہ اسٹیمپس میں جگہ دی ہے جس پر ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ 

Related Posts