چین میں برڈ فلو کی نئی قسم پنجے گاڑنے کیلئے تیار، پہلا انسانی کیس رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

چین میں برڈ فلو کی نئی قسم پنجے گاڑنے کیلئے تیار، پہلا انسانی کیس رپورٹ
چین میں برڈ فلو کی نئی قسم پنجے گاڑنے کیلئے تیار، پہلا انسانی کیس رپورٹ

چینی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں برڈ فلو کی نئی قسم پنجے گاڑنے کیلئے تیار ہے جس کا پہلا انسانی کیس رپورٹ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ سی (نیشنل ہیلتھ کمیشن آف چائنہ) کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کی یہ نئی قسم ایچ 10 این 3کہلاتی ہے جس کی تشخیص 28 اپریل کے روز چینی شہر زنجیانگ کے رہائشی 41 سالہ شخص  میں ہوئی۔

مذکورہ شخص کو بخار کی علامات کے باعث ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ایک ماہ بعد 28 مئی کو بخار کی تشخیص برڈ فلو کی نئی قسم کے طورپر کی گئی۔ چینی حکومت کے مطابق نئی قسم کے برڈ فلور کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے خدشات کم ہوتے ہیں۔

حکام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ برڈ فلو کے پہلے مریض کی حالت سنبھل چکی ہے جس کے رشتہ دار بھی نئی قسم کا شکار نہیں۔ این ایچ سی کے مطابق مرض زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

ایچ 10 این 3 سے انسانوں کے علاوہ پرندوں میں بھی شدید بیماری یا موت کے خدشات کم ہوتے ہیں تاہم اپریل 2021ء سے قبل دنیا بھر میں یہ بیماری کسی انسان کو لاحق نہیں ہوئی تھی۔ قبل ازیں چین میں برڈ فلو کی متعدد اقسام دریافت ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی غیر محفوظ ہو گئے،  برڈ فلو کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جس سے چینی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ 

چین میں کورونا وائرس کے باعث  ہزاروں افراد متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ دوسری جانب برڈ فلو نے بھی چینی صوبے ہنان پر حملہ کردیا جہاں شایونگ شہر کے ایک پولٹری فارم میں وائرس پھیل گیا۔ 

مزید پڑھیں: چین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ مرغیاں بھی غیر محفوظ: برڈ فلو کی وبا پھیل گئی

Related Posts