چین میں کورونا وائرس کے تین نئے کیسزسامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

China reports three new coronavirus cases

بیجنگ: چین کے قومی صحت کمیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔

چینی صحت حکام نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اتوار کے روز شمال مشرقی چین میں واقع صوبہ جیلین میں کورونا وائرس کے 3 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز چائنز حکام نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز صفر ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم اب نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس پہلی بار دسمبر 2019 میں وسطی چینی شہر ووہان میں ابھراتھاتاہم فروری کے وسط میں کیسزڈرامائی طور پر عروج پر آئے لیکن اس کے بعد چین نے کورونا کی وباء پر مکمل طور پر قابو پالیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 ہزار440 ، اموات 1133 ہوگئیں

چینی حکام نے ملک میں  کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، چند روز قبل ووہان میں بھی کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

Related Posts