دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر ایک دلخراش حادثے نے کوہ پیمائی کی دنیا کو سوگوار کر دیا۔ چینی کوہ پیما گوان جنگ، جنہوں نے عظیم ہمت اور جذبے کے ساتھ پیر کے روز کے ٹو کی چوٹی سر کی، واپسی کے سفر میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔
الپائن کلب کے مطابق،گوان جنگ منگل کی رات کیمپ ون سے ایڈوانس بیس کیمپ کی طرف لوٹتے ہوئے پتھروں کی چٹان گرنے (راک فال) کی زد میں آئیں جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ اس حادثے میں ان کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز مجموعی طور پر 30 کوہ پیماؤں نے کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، لیکن گوان جنگ کا یہ سفر ایک المناک انجام سے دوچار ہوا۔ کوہ پیمائی کی برادری اس سانحے پر گہرے صدمے اور غم میں ہے جبکہ گوان جنگ کی بہادری اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








