سی پیک کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی کو نئی قوت ملی۔چینی صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی کو نئی قوت ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقعے پر جاری پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم ترین منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک، چین کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا اعلان

پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے منصوبے پر مشترکہ مشاورت، تعمیر اور شراکت داری کے اصولوں سے آگے بڑھے اور اب ہم سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت ملی۔ سی پیک نے خطے میں باہمی روابط اور انضمام کے عمل کیلئے اچھی بنیاد فراہم کی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے سی پیک کی 10ویں سالگرہ اور منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے مابین سال کے 4 موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ 

 

Related Posts