چینی طلبہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، نگران وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

ارومچی: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین انتہائی خوبصورت ملک اور اچھے لوگوں کا معاشرہ ہے، چینی طلبہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین سے لازوال تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔

پاکستان سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج غزہ پہنچے گی

نگران وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ ملے گا، خنجراب اور سوست بارڈر تجارت کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔

بعدازاں سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا سنکیانگ میں تعلیم حاصل کریں، سیاحت کےفروغ کے لئے دو طرفہ اقدامات کئے جائیں گے

نگران وزیراعظم کے مطابق چین انتہائی خوبصورت ملک اور اچھے لوگوں کا معاشرہ ہے، چینی طلبہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، باہمی شراکت داری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم سے مستحکم ہوتی چلی جا رہی ہے۔

Related Posts