پاسٹر ولیم سراج پیٹرک کو بے دردی سے قتل کرنے پر مسیحی برادری سراپا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

پاسٹر ولیم سراج پیٹرک کو بے دردی سے قتل کرنے پر مسیحی برادری سراپا احتجاج
پاسٹر ولیم سراج پیٹرک کو بے دردی سے قتل کرنے پر مسیحی برادری سراپا احتجاج

اسلام آباد:غیر سرکاری تنظیم راہ نجات منسٹری کے چیئرمین صفدر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی اقلیت اوراس کے مذہبی رہنماؤں کو حکومت تحفظ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں چرچ آف پاکستان کے پاسٹر ولیم سراج اور پاسٹر پیٹرک پر جان لیوا حملہ ہوا جس میں پاسٹر ولیم سراج شہید ہوگئے، وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم راہ نجات منسٹری کے چیئرمین صفدر چوہدری نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں کیا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اس ملک کے استحکام دفاع اور ترقی کے لیے مسیحی اداروں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی مذیبی رہنماؤں پر حملہ کرکے شہید کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں ان کو عدم تحفظ کا شکار نہ ہونے دیں۔

مظاہرے کے اختتام پر شہید پاسٹر ولیم سراج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں شمیعیں روشن کی گئیں، طاہرہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں پہلے پاکستان میں 30 فیصد اقلیتیں تھیں جو اب کم ہو کر 10فیصد رہ گئیں ہیں ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

پشاور میں پاسٹر ولیم سراج پیٹرک کو بے دردی سے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ چرچ سے نکل رہے تھے ابھی تک پاسٹر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا،جس کی وجہ سے کرسچین کمیونٹی میں بے چینی پائی جا رہی ہے،پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد ہلاک

انہوں نے مطالہ کیا کہ ہمیں انصاف چاہیے،شرم کا مقام ہے کہ ابھی تک قتل کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا،ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پاسٹر ولیم سراج پیٹرک کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Posts